پاکستان کے ساتھ تعلقات اورا عتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے: امریکی فوج

پاکستان کے ساتھ تعلقات اورا عتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے: امریکی فوج
پاکستان کے ساتھ تعلقات اورا عتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے: امریکی فوج

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اور اعتماد کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اسلام آباد کے ساتھ اعتماد کی بحالی اور تعلقات قائم کرنا اس کی پہلی ترجیح ہے ۔امریکی آرمی چیف جنرل رے اوڈیرنونے ایک تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کے ساتھ پہلے مرحلے میں تعلقات اور اعتماد کی بحالی کے حوالے سے کام کیا جائے گا، ایسے کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں فوجی سطح پر تعلقات کے ذریعے اعتماد سازی بحال ہونے کے علاوہ دونوں ممالک کی عوام بھرپور اعتماد میں لیا جاسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں