چوری ڈکیتی کی متعدد واردتیں ،شہری نقدی زیورات اوردیگر سامان سے محروم ،مزاحمت پرخاتون زخمی

چوری ڈکیتی کی متعدد واردتیں ،شہری نقدی زیورات اوردیگر سامان سے محروم ...

 لاہور( کر ا ئم ر پو ر ٹر) صوبائی دارالحکومت میںڈاکوﺅں اورچوروںنے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، موبائل فون،گاڑیوں،موٹر سائیکلوںسے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر خاتون کو زخمی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نصےرآباد کے علاقے میںڈاکوﺅںنے حساس ادارے کے آفیسر غفاری کی ہمشیرہ سے مقامی بنک کے باہر سے 10لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سریٹیفیکٹ 50ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لی جس سے خاتون کے کان شدید زخمی ہو گئی ، شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میںڈاکوﺅںنے اکرم سے 9لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر اور موبائل فون،سمن آبادمیںڈاکوﺅںنے سوشل سیکورٹی ہسپتال کے ڈاکٹر وقاص سے7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی او رموبائل فون،شالیمار کے علاقے میںڈاکوﺅںنے سرور انجم کے گھر میںگھس کر 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ،سندر میںڈاکوﺅںنے کاشف کے گھر میںگھس کر 7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ، اسلام پورہ میںڈاکوﺅںنے مرزا عدیل کے گھر میںگھس کر ساڑھے 6لاکھ روپے مالیت ، رائے ونڈ میںڈاکوﺅںنے علی کی فیملی سے 6لاکھ روپے مالیت ،جنوبی چھاﺅنی میںڈاکوﺅںنے ناصر حسین کے گھر میںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت،مصطفے آباد میںڈاکوﺅںنے محمد اسلم سے 3لاکھ روپے اورموبائل فون،نواںکوٹ میںڈاکوﺅںنے مقبول کے سٹور میںگھس کر 5لاکھ روپے مالیت ،مزنگ میںڈاکوﺅںنے عمران سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے طیب سے 3لاکھ روپے او رموبائل فون،سول لائن میںڈاکوﺅںنے 2لاکھ روپے ، کمرے اور موبائل فون ، بادامی باغ میںڈاکوﺅںنے وقاص سے ڈیڑھ لاکھ روپے او رموبائل فون،ہنجروال میںڈاکوﺅںنے سونے کی چین او رنقدی ،اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے احمد سے لیپ ٹاپ اورموبائل فون،ہربنس پورہ میںڈاکوﺅںنے زاہد سے ایک لاکھ 40ہزار روپے اورموبائل فون، اسلام پورہ میںڈاکوﺅںنے منصور خان کی اہلیہ سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے ، شناختی کارڈ او رموبائل فون چھین لیا،ٹاﺅن شپ میںڈاکوﺅںنے تنویر سے لیپ ٹاپ ، پرس او رموبائل فون چھین لیا ، گلبرگ میںسہیل رانا ،اقبال ٹاﺅن میںزاہد ، شمالی چھاﺅنی میںساجد کی گاڑیاں جبکہ گاردڈن ٹاﺅن میںاویس ، مغل پورہ میںحسنین ، جوہر ٹاﺅن میںعامر ، گلبرگ میںآصف ، شمالی چھاﺅنی میںاحسن ، یکی گیٹ میںفیصل ، باٹا پور میںخادم ، فیصل ٹاﺅن میںاصغر ، شاد مان میں شہزاد، غازی آباد میںساجد ،نصیر آباد میںاکرم ، مغل پورہ میںدانیال ، جنوبی چھاﺅنی میںعمران ، شمالی چھاﺅنی میںفیصل ،کوٹ لکھپت میںاشفاق، مصری شاہ میںملک عمران ، جوہر ٹاﺅن میںمظفر ،ریس کورس میںمزمل اورفیکٹری ایریا میںاعجازموٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید : صفحہ آخر