لاہور میں زندگی بچانے والی ادویات کی تیاری کے معاہدے پر دستخط

لاہور میں زندگی بچانے والی ادویات کی تیاری کے معاہدے پر دستخط

  

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین میڈی پاک گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر خالد جاوید چوہدری اوروائس پریذیڈنٹ خونان چائنا سن فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کے لی¿و فانگ شی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں زندگی بچانے والی ادویات (انٹراوینس انفیوژن سلوشنز) کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد جاوید چوہدری ماضی میں صدرلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔معاہدے کے تحت خونان چائنا سن فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ قائم کرے گی جس میں میڈی پاک لمیٹڈ کے تعاون سے زندگی بچانے والی ادویات (انٹراوینس انفیوژن سلوشنز) تیار کرے گی۔ڈاکٹر چوہدری نے کہا کہ میڈی پاک نے پاکستان میں سب سے پہلے زندگی بچانے والی ادویات کی تیاری کا کام شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں مقامی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے انٹراوینس انفیوژن سلوشنزکی 15کروڑ بوتلیں سالانہ تیار ہوتی ہیں۔ ماضی میں ایک وہ وقت تھا کہ پاکستان کی تمام تر ضروریات دنیا کے مختلف ملکوں سے برآمد کرنی پڑتی تھیں اور اکثر اوقات ان کی کمی (Shortage) رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی تھیں۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے میڈی پاک نے اس چیلنج کو حل کرنے کا عزم کیا اور 1982ءمیں میڈی پاک نے جرمن کمپنی Fresenius AG کے اشتراک سے (Life Saving Products) کو پاکستان میں بطور بانی پہلی بار بنانے کی بنیاد رکھی اور چند ہی سالوں میں محنت اور لگاتار کوشش سے پاکستان کو خود کفیل (Self-Reliant) کر دیا اور آج پاکستان کی مقامی ڈیمانڈ پوری کرنے کے علاوہ یہ پروڈکٹس دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی ایکسپورٹ کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹراوینس انفیوژن سلوشنزکی میڈیکل کی فیلڈ میں بڑی بنیادی اہمیت ہے کیونکہ اس کے ذریعے اس انفیوژن لائن کو قائم کیا جاتا ہے جس کے ذریعے بیمار یا زخمی مریض کے جسم میں شفا بخش ادویات منتقل کی جاتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -