لکی مروت ،ایک سال قبل جیل سے مفرور ملزم زخمی حالت میں گرفتار

لکی مروت ،ایک سال قبل جیل سے مفرور ملزم زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت(نمائندہ خصوصی)لکی پولیس نے نواحی گاﺅں ناور خیل میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد بنوں جیل سے فرار ہونے و الے ایک اشتہاری مجرم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ڈی پی او عبدالرشید کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ گذشتہ سال اپریل کے وسط میں بنوں جیل پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں فرار ہونے والا اشتہاری مجرم گاﺅں ناور خیل میں موجود ہے جس پرایس ایچ او تھانہ لکی گل حمید خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے اس کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا اشتہاری مجرم نے اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں نے اسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور کارتوس برآمد کرلئے پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم عرفان اللہ کو ٹانگ پر گولی لگی وہ اقدام قتل و دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -