بارشوں ہواﺅں کا سلسلہ ختم، آج سے شدید گرمی پھر سے شروع

بارشوں ہواﺅں کا سلسلہ ختم، آج سے شدید گرمی پھر سے شروع

لاہور (وقائع نگار) چیف میٹرو لو جسٹ ریاض نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات سے تیز ہواﺅ ں کا سلسلہ ختم ہو نے کے بعد ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ آ ج سے شروع ہو جائے گا جبکہ ماہ جون کے آخری دنو ں میں سمندری ہوا ئیں چلنے سے حبس کا سلسلہ بھی چل پڑے گا۔ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پاکستان سے خصو صی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔چیف میٹرو لو جسٹ ریاض نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں بارش اور ژالہ باری ہو نے سے تیزہوائیںچلیں ۔جس سے ملک کے بیشتر حصو ں میں گزشتہ دو دن در جہ حرارت میں کمی اور موسم خو شگوار رہا۔ تاہم ہواﺅں کے ختم ہو نے کے بعد آج سے ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔ ریاض نے ایک سوال کے جواب میںپیشن گو ئی کی ہے کہ آ ئندہ چند دنو ں تک لاہو ر سمیت شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارشیں ہو نگی۔جبکہ ماہ جو ن کے اختتام سے قبل سمندری ہواﺅ ں کے چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑ ھنے کے پیش نظر جنو بی علاقہ جات سمیت ملک کے زیادہ تر حصو ں میں حبس کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جو اگست کے وسط تک جاری رہے گا۔

مزید : صفحہ آخر