پاکستان ،بھارت کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی،شرت سبھروال

پاکستان ،بھارت کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی،شرت سبھروال

نئی دہلی(این این آئی) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت بھارت کیساتھ مذاکرات میں انتہائی سنجیدہ ہے دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوچکی ہے ¾ نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم جلد ایک دوسرے کو گلے لگالیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شرت سبھروال نے نواز شریف کیساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کی قیادت مذاکرات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے اور گذشتہ کچھ دنوں سے اس حوالے سے مثبت کوششیں ہورہی ہیں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو استوار کرنے اور مختلف مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے خصوصاً نواز شریف کے بیانات اور ان کا رویہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھل رہی ہے۔ نواز شریف اور من موہن سنگھ جلد ایک دوسرے کو گلے لگالیں گے۔

مزید : صفحہ آخر