پشاور کے ایک گھر میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ بڈھ بیر کے علاقے ماشوگگر میں گھر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالا شخص امن کمیٹی کا رضاکار ہے جس کے گھر کو نشانہ بنایاگیا۔پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کو جزوی طور پرنقصان پہنچا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔