مسلم لیگ (ن) کی 8 خواتین کے مخصوص نشستوں پر کاغذات منظور

مسلم لیگ (ن) کی 8 خواتین کے مخصوص نشستوں پر کاغذات منظور

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کیلئے 8خواتین کے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں جبکہ دوہری شہریت کی حامل شکیلہ لقمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔ گذشتہ روز الیکشن کمیشن پنجاب نے جانچ پڑتال کے بعد تہمینہ دولتانہ ‘ عاصمہ ممدوٹ ‘ عامرہ خان‘مریم اورنگزیب ‘شیزیٰ فاطمہ خواجہ‘ صبیحہ نذیر‘ زارا ودود اور سےلس عظیم کے قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے جبکہ امریکی کی شہریت رکھنے والی (ن) لیگ کی شکیلہ لقمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ۔

مزید : صفحہ آخر