وارد ٹیلی کام کے پاکستان میں کامیاب آٹھ سال مکمل

وارد ٹیلی کام کے پاکستان میں کامیاب آٹھ سال مکمل

لاہور (پ ر) پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں نت نئی جدت لانے والے وارد ٹیلی کام کو پاکستان میں اپنے آپریشنز کو چلاتے ہوئے آٹھ سال مکمل ہوگئے۔ وارد ٹیلی کام پاکستانی مارکیٹ میں مئی 2005 میں داخل ہوا تھا ،تب سے اب تک لاکھوں موبائل صارفےن نے وارد کی موبائل سروسز کو سراہا ہے۔اپنی منفرد آفرز، مسلسل فوائد اور نئی ٹیکنالوجی کی سروسز کی وجہ سے وارد ٹیلی کام کو فخر ہے کہ اس نے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر اور معےشت میں اپنی نمایاں پوزیشن بنا لی اور پاکستانےوں نے ٹیلی کام سہولےات کے لئے وارد کو منتخب کےا ۔ آٹھ سال قبل سے اب تک وارد نے اپنے آپ کو پاکستان کا صف اول کا ٹےلی کام ادارہ ثابت کےا جس کا منہ بولتا ثبوت اس کو ملنے والے بے شمار ایوارڈز ہیں۔ ابھی حال ہی میں وارد نے Highest FDI Excellence Award مئی 2011ءمیں جیتا۔وارد ٹیلی کام کو دو بار 2007 اور 2008ءمیں پاکستانی برانڈ آف ایئر کے لیے نامزد کیا گیا۔ وارد کی آٹھویں سالگرہ پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او منیر فاروقی نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم نے اپنے آٹھ کامیاب سال پاکستان میں مکمل کیے۔ہم اپنے پرخلوص صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے مکمل تعاون سے یہ سفر کامیاب رہا۔ ہم مستقبل میں اپنی سروس اور تعاون کو مزید بہتر طریقے سے جاری رکھیں گے۔ کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار یوتھ کیلئے ایک نیا برانڈ Glow متعارف کروایا جو اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور اور پسند کیا جانے والا موبائل نیٹ ورک برانڈ ہے۔ وارد ٹیلی کام کی کامےابےوں پر گفتگو کرتے ہوئے چیف کمرشل آفیسر یونس اقبال شیخ نے کہا کہ پچھلے آٹھ سال میں وارد ٹیلی کام نے نہ صرف بہترین سروسز صارفین کو فراہم کیں بلکہ ٹیلی کام سےکٹر کے فروغ مےں بھرپور کردار ادا کےا، جس میں بہترین اور نت نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا شامل ہے۔ وارد کے وی پی سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن سہیل جان نے مارکیٹ میں کمپنی کی پوزیشن کے متعلق کہا کہ اس وقت وارد ٹیلی کام انڈسٹری میں ایک جدت پسند ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے اس انڈسٹری میں بہت سی نئی چیزیں متعارف کروائیں۔

مزید : صفحہ آخر