امریکہ کی اندرونی معاملات میں مداخلت کی تصدیق،شفاف انتخابات کی ذمہ داری بخوبی پوری کی: نجم سیٹھی

امریکہ کی اندرونی معاملات میں مداخلت کی تصدیق،شفاف انتخابات کی ذمہ داری ...
امریکہ کی اندرونی معاملات میں مداخلت کی تصدیق،شفاف انتخابات کی ذمہ داری بخوبی پوری کی: نجم سیٹھی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہاکہ جو ذمہ داری ملی، اسے بخوبی پورا کیا، الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی ضرورت ہے،امریکی سفیر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کوکہا۔ پریس کلب میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ نگران وزیراعلی بن کر پتہ چلا کہ باہر بیٹھ کر تنقید کرنا کتنا آسان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں صوبے میں شفاف انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی جو بخوبی پوری کر دی، حکومت میں رہتے ہوئے کسی متنازعہ معاملے کو نہیں چھیڑا۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ امریکی سفیر نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں پاکستانی سفیر بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حکام کے مطابق وہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن امریکی سفیر نے نگران وزیراعلیٰ کو ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل تک کی ہدایت کرڈالی ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -