مشرف نے بگٹی قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دیدی

مشرف نے بگٹی قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دیدی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست جمع کرادی ہے۔جمعرات کو بلوچستان انسداد دہشت کردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت ہوئی نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے سماعت کےلئے منظور کر لیاجس پر چھ جون کو بحث ہوگی اور فیصلہ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاﺅ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سابق صدر مشرف نواب بگٹی قتل کیس کے مرکزی ملزم ہیں اور وہ پاکستان میں ہیں لہذا انہیں بھی عدالت میں طلب کیا جائے جس پر عدالت نے پرویز مشرف کو نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر