سپریم کورٹ،پنجاب بینک اسکینڈل میں وصول قرض کی رپورٹ مسترد

سپریم کورٹ،پنجاب بینک اسکینڈل میں وصول قرض کی رپورٹ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے پنجا ب بینک اسکینڈل میں وصول قرضوں کی رپورٹ مسترد کردی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ قرضے جمع کرانے کا حکم دیا گیا توبینک کو تالے لگ جائیں گے۔چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راشدین نوازنے اٹھارہ ارب روپے قرضے وصولی کی رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس ارب قرضے وصول نہیں کئے گئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حارث اسٹیل ملزکے سربراہ شیخ افضل سے ایک اعشاریہ ایک ارب روپے وصول کرلئے گئے ہیں۔ عدالت نے قرضے وصول کرنے کا حکم دیا توبینک کو تالے لگ جائیں گے۔ بعد ازاں پنجاب بینک اسکینڈل کیس کی سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -