لاہور ہائیکورٹ نے عیر معیاری گیس کٹ والی گاڑیوں پر پابندی کاحکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے عیر معیاری گیس کٹ والی گاڑیوں پر پابندی کاحکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال غیر معیاری گیس کٹ والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ گجرات میں اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اورمحکمہ ٹرانسپورٹ ہاتھ پر ہاتھ دھرے سو رہا ہے ، جبکہ عدالت نے چنگ چی رکشوں میں اوور لوڈ نگ پر بھی متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔جمعرات کے روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے سانحہ گجرات کی عدالتی تحقیقات کےلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گاڑیوں میں آگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ ان میں کنورژن کٹ کی تنصیب نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور حضرات جب ایندھن کے ایک ذریعے سے دوسرے ذریعے پر منتقل کرتے ہیں تو گاڑی میں آگ لگ جاتی ہے اور سانحہ گجرات کی وجہ بھی یہی تھی۔چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران تمام قسم کی گاڑیوں میں کنورژن کٹس کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیتے ہوئے متعلقہ سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ غیر معیاری گیس کٹ والی ہر قسم کی گاڑی پر پابندی لگائی جائے ۔معزز عدالت نے مزید کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے ۔عدالت نے چنگ چی میں اوور لوڈ نگ پر بھی متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کی ۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبد الحی گیلانی نے کہا کہ گاڑیوں میں غیر معیار گیس کٹ کیوجہ سے سانحہ گجرات رونما ہوا ، اکثر گاریوں میں آکسیجن سلنڈر اور متبادل فیول کے لئے محفوظ ذریعہ ہونے کی بجائے کین رکھے ہوئے ہیں ۔ عدالت نے سماعت 10جون تک ملتوی کرتے ہوئے پنجا ب حکومت‘ محکمہ ٹرانسپورڑٹ اور اوگرا سے تفصیلی جواب طلب کر لیا جبکہ چیف جسٹس نے سانحہ گجرات کے حوا لے سے بھی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -