مشرقی چین میں موسلادھار بارشیں جاری ، نظام زندگی مفلوج ہوگیا

مشرقی چین میں موسلادھار بارشیں جاری ، نظام زندگی مفلوج ہوگیا
مشرقی چین میں موسلادھار بارشیں جاری ، نظام زندگی مفلوج ہوگیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی چین میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا، ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے۔چین کے صوبے ژی جانگ میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ متعدد علاقوں میں ذرائع آمدورفت اور مواسلات کا نظام درہم برہم اوربجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ مقا می انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاروائیا ں جاری ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ علاقوں کی جانب جانے کی تاکید کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -