پٹرول کی قیمت میں 2روپے اضافہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے مٹی کاتیل ڈیڑھ روپے مہنگا ہونے کاامکان

پٹرول کی قیمت میں 2روپے اضافہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے مٹی کاتیل ڈیڑھ روپے ...

  

اسلام آ باد(آئی این پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی‘سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے اضافے ‘ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے ‘مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کمی کی تجویز۔ جمعرات کو اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے کمی کی تجویز پیش کی گئی، وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کمی کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹی فکیشن (آج) جاری کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے اورکمی کا اطلاق 31 جون رات 12بجے سے ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -