چارسدہ میں فائرنگ ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

چارسدہ میں فائرنگ ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
چارسدہ میں فائرنگ ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ کے علاقے ترنگزئی معروف خیل میں بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی گئے۔ پولیس کے مطابق دو دن قبل فریقین کے بچوں کے درمیان 120 روپے کے قرض کے معاملے پر تکرار اور پھر لڑائی ہوئی تھی جس پر دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی ہوئی جس کے بعد آج ایک فریق نے دوسرے کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس دوران مخالف فریق کی فائرنگ سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے راہگیر سمیت دو خواتین اور ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

مزید :

چارسدہ -