مسلم لیگ ن کا توانائی بحران کو حل کرنے کیلئے ماہرین کی ٹیم بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا توانائی بحران کو حل کرنے کیلئے ماہرین کی ٹیم بنانے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)وفاق میںقائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے ،معیشت کی مضبوطی اور توانائی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ماہرین پر مشتمل 20رکنی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کی سربراہ متوقع وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ہوں گے ۔مسلم لیگ( ن )کے ذرائع نے بتایا کہ اس ٹیم میں توانائی ،بینکاری ،معاشیات ،اقتصادیات ،بزنس کمیونٹی کی تنظیموں کے چیدہ چیدہ افراد شامل ہوں گے ۔یہ کمیٹی ملک کو معاشی اور توانائی بحران سے نکالنے کیلئے قلیل ،درمیانی اور طویل المعیاد پالیسیاں مرتب کرے گی ۔اس ٹیم میں شامل افراد اور ماہرین اعزازی طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ معاشی ٹیم کے قیام کیلئے میاں نواز شریف سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر اہم رہنماو¿ں سے مشاورت کررہے ہیں اور 10جون تک اس ٹیم میں شامل افراد اور ماہرین کے ناموں کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول