پچاسی سالہ بڈھے کی 16سالہ لڑکی سے شادی کاخواب ادھورارہ گیا، پولیس کے حوالے

پچاسی سالہ بڈھے کی 16سالہ لڑکی سے شادی کاخواب ادھورارہ گیا، پولیس کے حوالے

  

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاﺅں جہانیاں کھتریاں میں پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے 85 سالہ بڈھے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی ناکام بنادی ،بابا دولہا، اُس کے بھائی اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جہانیاں کھتریاں میں 85 برس کے شخص کی شادی 16 سال کی لڑکی سے ہورہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس نے کارروائی کر کے شادی رکواد ی۔ دولہا محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ شادی خاندان والوں اور خود لڑکی کی رضا مندی سے ہورہی تھی۔ لڑکی کاکہناتھاکہ اسے اس شادی پرکوئی اعتراض نہیں۔ علاقہ مجسٹریٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہا، اس کے بھائی اور لڑکی کے والد کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اُنہیں پولیس کے حوالے کردیاجبکہ لڑکی کو دار الامان بھیج دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -