بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو کی روایتی نشست سے الیکشن لڑیں گے

بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو کی روایتی نشست سے الیکشن لڑیں گے

  

کراچی(اے پی اے) صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طرف سے حلقہ این اے207لاڑکانہ کی نشست خالی کرنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی روایتی نشست سے رکن قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔بینظیر اس حلقے سے1988سے 1997تک کامیاب ہوتی رہی ہیں۔ 2002کے انتخابات میں مشرف حکومت نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا جبکہ قتل ہونے سے پہلے2008 کے انتخابات میں وہ دوبارہ یہاں سے امیدوار تھیں۔ بعدازاں ضمنی انتخابات میں فریال تالپور این اے207 سے بلامقابلہ منتخب ہوگئی تھیں، حالیہ الیکشن میں انھیں مخصوص نشستوں پر رکن منتخب کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے این اے207 کی نشست چھوڑ دی ہے۔ غنویٰ بھٹو کو بھاری فرق سے ہرانے کے بعد وہ واحد رکن قومی اسمبلی ہیں جنہوں نے مخصوص نشست کیلیے عام نشست چھوڑ دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری جو ستمبر میں25سال کے ہوں گے اس سیٹ سے انتخابات لڑنے کیلیے تیار ہیں، اگر ضمنی الیکشن اس سے پہلے ہوجاتے ہیں تو پیپلزپارٹی کا منتخب رکن وقت آنے پر وہ نشست خالی کردیگا۔ اگر بلاول بھٹو منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ 1970کے بعد سے کم عمر ترین ایم این اے ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -