عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات، پارلیمینٹ کے اندر آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات، پارلیمینٹ کے اندر آئندہ کی حکمت عملی طے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی ۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال ‘ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کردار اور آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال اور مستقبل میں بھی ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا ہے اور اسے ریٹرننگ افسران کا الیکشن کہا جارہا ہے ۔ 2008ءکے انتخابات کھپے اور حالیہ انتخابات کے ٹھپے کا الیکشن کی آوازیں آرہی ہے ،ہمیں اس سسٹم پر غور کرنا ہوگا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاید عمران خان یکم جون کو ہونےوالے اجلاس میں شریک نہ ہو سکیں ،عوامی مسلم لیگ وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں جاوید ہاشمی کوووٹ دے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے بجلی بحران کا فوری حل نکل سکتا ہے لیکن اسے تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے ‘ نیلم جہلم جیسے منصوبے اچھا اقدام ہے لیکن اس سے بحران حل نہیں کیا جا سکتا ، پاک ایران گیس پائپ بارڈر تک آ گئی ہے اسے آگے لیکر آنا چاہیے جبکہ باقی منصوبوںمیں وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پندرہ سال سے گیس کا کوئی نیا کنواں نہیں کھودا، سعودی عرب سے 15ارب ڈالر کا شورسنا ہے لیکن ڈر ہیں کہیں وہاں سے تیس ہزار پاکستانیوں کو واپس نہ بھیج دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا لیکن یہ لوگوں سے غلط بیانی کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ڈرون حملوںکی مذمت کرتے ہیں اور عمران خان نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں ڈرون حملے برداشت نہیں کریں گے ،نواز شریف انہیں روکنے کےلئے اقدام کریں انکا ہر طرح سے ساتھ دیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -