کرم اورخیبرایجنسی سے ایک ڈاکٹر اور ٹھیکیدار سمیت پانچ افراد اغواء

کرم اورخیبرایجنسی سے ایک ڈاکٹر اور ٹھیکیدار سمیت پانچ افراد اغواء
کرم اورخیبرایجنسی سے ایک ڈاکٹر اور ٹھیکیدار سمیت پانچ افراد اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارہ چنار(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی کرم ایجنسی اور باڑہ سے ایک ڈاکٹراور ٹھیکیدار سمیت پانچ افراد کو اغواءکرلیاگیاہے ۔وسطی کرم ایجنسی کے علاقے چنارک میں مسلح افراد نے چار افراد کو اغواءکرلیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق مغویوں میں ٹھیکیدار رفیع الدین خٹک اور اُن کے تین ساتھی شامل ہیں ،اغواءکاروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل سے ایک ڈاکٹر کو اغواءکرلیاگیاہے ۔

مزید :

قومی -