پٹرول مہنگااور ڈیزل سستاہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلا ق رات بارہ بجے ہوگا

پٹرول مہنگااور ڈیزل سستاہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلا ق رات بارہ بجے ہوگا
پٹرول مہنگااور ڈیزل سستاہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلا ق رات بارہ بجے ہوگا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے یکم جون سے پٹرول مہنگااور ڈیزل سستاکرنے کی منظوری دیدی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ کی رات بارہ بجے سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم جون سے پٹرول دوروپے اٹھارہ پیسے فی لٹر مہنگاکرنے کی منظوری دیدی جس کے بعد نئی قیمت 99روپے 77پیسے ہوگئی ہے جبکہ ایک روپے 46پیسے کمی کے بعدہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 104روپے 60پیسے ہوگئی ہے ۔مٹی کا تیل 48پیسے سستاہونے کے بعد 93روپے79پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل سات پیسے سستاہونے کے بعد 89روپے 13پیسے کا فی لٹر ہوگیاہے ۔ڈان نیوز کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت برقراررکھنے کیلئے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش مسترد کردی ۔

مزید : بزنس /اہم خبریں