سپریم کورٹ نے جے یوآئی کے رکن قومی اسمبلی مولوی محمد آغاکو حلف اُٹھانے سے روکدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جمعیت علماءاسلام کے رکن قومی اسمبلی مولوی محمد آغا کو حلف اُٹھانے سے روکدیا۔ سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ جعلی ڈگری کیس کی وجہ سے مولوی محمد آغا کو عبوری طورپر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی ۔ جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں جس کیخلاف اپیل پر عدالت عظمیٰ نے مشروط طو رپراین اے 261زیارت سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی ۔ مولوی محمد آغا کے مخالف امیدوار نے فریق بننے کی درخواست دائر کردی جسے منظور کرلیاگیا۔ عدالت نے اپیل کی سماعت 12جون کو مقرر کرتے ہوئے مخالف امیدوارعیسیٰ روشن ، اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مولوی آغا کو یکم جون کو ہونیوالی تقریب حلف برداری میں شرکت سے روکدیا۔