برطرف چیئرمین نیب فصیح بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

برطرف چیئرمین نیب فصیح بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر ...
برطرف چیئرمین نیب فصیح بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب ) کے برطرف چیئرمین فصیح بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی ہے ۔ یہ اپیل فصیح بخاری نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے یوم تکبیر کے موقع پر یعنی 28مئی کو لیگی رہنماء چوہدری نثار کی درخواست پر چیئرمین نیب کی تقرر ی کالعدم قراردی تھی ۔ سپریم کورٹ نے قراردیاتھاکہ چیئرمین کی تقرری نیب آرڈیننس کے سیکشن چھ کے خلاف کی گئی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -