سندھ کے سرکاری دفاتر میں چار گھنٹے اے سی کے استعمال پر پابندی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سیکرٹری سندھ نے سرکاری دفاتر میں چار گھنٹے ائر کنڈیشن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ کے چیف سیکرٹری اعجاز چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں صبح نو بجے سے گیارہ بجے، دوپہر ایک سے دو بجے اور شام چاربجے سے پانچ بجے تک ائیر کنڈیشن کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری دفاتر کو سختی سے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔