وزیراعظم تو بننے دو۔۔۔ نواز شریف کا حلف اٹھانے سے پہلے سرکاری مراعات لینے سے انکار

وزیراعظم تو بننے دو۔۔۔ نواز شریف کا حلف اٹھانے سے پہلے سرکاری مراعات لینے سے ...
وزیراعظم تو بننے دو۔۔۔ نواز شریف کا حلف اٹھانے سے پہلے سرکاری مراعات لینے سے انکار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ اور نامزد وزیراعظم میاں نواز شریف نے حلف لینے سے پہلے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پی ایم سیکرٹریٹ سے وزیراعظم کے اے ڈی سی نے میاں نواز شریف کو فون کیا اور حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کی پیشکش کی جسے میاں نواز شریف نے مسترد کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف عہدے سے پہلے مراعات لینے کی پیشکش پر آمادہ نہیں ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ حلف لینے سے پہلے کوئی سرکاری مراعات نہیں لیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں