سیاسی مصلحتوں پر بھروسہ بڑھا تو حکومت کے مدت پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

سیاسی مصلحتوں پر بھروسہ بڑھا تو حکومت کے مدت پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں: ...
سیاسی مصلحتوں پر بھروسہ بڑھا تو حکومت کے مدت پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ حکومت آئین اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے، سیاسی مصلحتوں پر بھروسہ بڑھا تو حکومت کے مدت پوری کرنے کی گارنٹی نہیں ہے۔ فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے کچھ نہ کیا تو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، بے چہرہ ملزموں سے ہر کوئی آشنا ہے لیکن یہ ہماری غفلت ہے کہ بے چہرہ ملزموں کو بے نقاب نہیں کرتے، ہمیں روئیوں کو بدلنا ہو گا اور نظریں چرانا چھوڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کیس میں ایڈووکیٹ جنرل آفس اور دیگر ادارے عدلیہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بے شمار لوگوں کو عدالتی دائرہ اختیار سے باہر رکھنے کیلئے فاٹا کے حراستی مراکز میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءہمت سے ایسے مقدمات کی پیروی کریں۔

مزید : کراچی