تحریک انصاف کے پرویز خٹک قیام پاکستان کے بعد خیبرپختونخواہ کے سولہویں وزیراعلیٰ بن گئے

تحریک انصاف کے پرویز خٹک قیام پاکستان کے بعد خیبرپختونخواہ کے سولہویں ...
تحریک انصاف کے پرویز خٹک قیام پاکستان کے بعد خیبرپختونخواہ کے سولہویں وزیراعلیٰ بن گئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے پرویز خٹک قیام پاکستان کے بعد خیبر پختونخوا ہ کے سولہویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں ۔پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعدمسلم لیگ کے خان عبدالقیوم خان ، سردار عبدالرشید خان اور سردار بہادر خان صوبہ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔مئی 1972 ءسے فروری 1973ءتک کے لیے جمیعت علماءاسلام کے مولانا مفتی محمود وزیر اعلیٰ بنے۔ پیپلز پارٹی کے سردار عنایت اللہ خان گنڈا پور ، نصراللہ خان خٹک ، محمد اقبال خان جدون ، ارباب جہانگیر خان اور آفتاب احمد خان شیرپاﺅصوبہ کے منتخب وزیر اعلی رہے جس کے بعد وزارت اعلیٰ کا منصب اسلامی جمہوری اتحاد کے میر افضل خان کے حصہ میں آیا۔ اکتوبر 1993 ءکو وزارت اعلیٰ کا منصب پہلی بار مسلم لیگ ن نے حاصل کیا اور پیر صابر شاہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے جس کے بعد پیپلز پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاﺅ دوسری باروزیر اعلیٰ بنے۔فروری 1997 ءمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے مہتاب احمد خان اور نومبر 2002ءمیں متحدہ مجلس عمل کے اکرم خان درانی اس منصب پر منتخب ہوئے۔2008 کے عام انتخابات کے نتیجے میں پہلی بار عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت بنی اور امیر حیدر خان ہوتی نے اپنی مدت پوری کی اور عام انتخابات 2013ءمیں کامیابی کے بعد جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔ منتخب وزرائے اعلیٰ کے علاوہ صوبے میں پانچ نگران وزرائے اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں ۔

مزید :

پشاور -