نارووال میں مال بردار ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹوں سمیت تین افراد جاں بحق

نارووال میں مال بردار ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹوں سمیت تین افراد ...
نارووال میں مال بردار ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹوں سمیت تین افراد جاں بحق

  

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر سائیکل اور مال بردار ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ماں اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مندراں والا کا رہائشی زاہد بیگ اپنی فیملی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سسرال سے آرہا تھاکہ نیو نارووال لاہور روڈ پر تیز رفتار مال بردار مزدا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں زاہد بیگ، فیضان اور حفظہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ خالدہ بیگم، فیضہ اور ذیشان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ زخمی ذیشان اور فیضان کو حالت تشویش ناک ہو نے کے باعث لاہور ریفر کردیا گیا ہے جبکہ خالدہ بیگم کا ڈی ایچ کیوہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید : نارووال