ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے سے کئی خدشات جنم لیں گے: حافظ طاہر محمود اشرفی

ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے سے کئی خدشات جنم لیں گے: حافظ طاہر ...
ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے سے کئی خدشات جنم لیں گے: حافظ طاہر محمود اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے سے کئی خدشات جنم لیں گے، معاملے پر مزید غور کے بعد حتمی سفارشات مرتب کی جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہر محمود اشرفی نے چیئرمین کونسل کو خط لکھا ہے جس میں زنا بالجبر پر ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے کی سفارشات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے سے کئی خدشات جنم لیں گے اس لئے معاملے پر مزید غور کے بعد حتمی سفارشات مرتب کی جائیں جبکہ ڈی این اے کے بارے میں ماہرین کی آراءبھی معلوم کی جائیں۔

مزید :

قومی -