پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا: منموہن سنگھ

پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا: منموہن سنگھ
پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا: منموہن سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان نے دورے کے دعوت دی ہے تاہم ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جاپان اور تھائی لینڈ کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور تعلقات ہموار کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مسائل دوستانہ ماحول میں حل ہونے چاہئیں۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ نواز شریف کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی دورے کی دعوت آئی ہے تاہم ابھی پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔