شہید بے نظیر بھٹو کے منشور کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے: قائم علی شاہ

شہید بے نظیر بھٹو کے منشور کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے: قائم علی شاہ
شہید بے نظیر بھٹو کے منشور کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے: قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے منشور کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے، اگر ایم کیوایم ہمارے ساتھ ہوتی تو خوشی ہوتی لیکن سب کی اپنی اپنی مرضی ہے۔ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے والے سید قائم علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا ، پیپلز پارٹی کسی بھی صورت سندھ کی عوام کی بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاملات کی نشاندہی کرے حکومت اصلاح کرے گی۔ پولیس اور رینجرز کے درمیان مربوط رابطے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات اور تربیت کی ضرورت ہے۔ معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

کراچی -