کرم ایجنسی کو دہشت گردوں سے ’پاک‘ کر دیا، 19 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے افسر سمیت تین اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

کرم ایجنسی کو دہشت گردوں سے ’پاک‘ کر دیا، 19 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے افسر ...
کرم ایجنسی کو دہشت گردوں سے ’پاک‘ کر دیا، 19 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے افسر سمیت تین اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے میدان کی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ جھڑپ کے دوران 19 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات میدان اور کرم ایجنسی میں آپریشن شروع کیا تھا جس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 19 دہشت گرد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کے ایک افسر سمیت تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے سخت مزاحمت کے بعد کرم ایجنسی کی پہاڑیوں پر کنٹرول مضبوط کر لیا ہے اور تمام پہاڑیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

مزید : قومی