پیٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99.77 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.46 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 104.60 روپے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 7 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 89.13 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 38 پیسے کمی کے ساتھ 93.79 روپے ہو گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

مزید :

بزنس -