مسلم لیگ ن کی وفاقی کابینہ کیلئے 11 نام فائنل،چوہدری نثار کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی وفاقی کابینہ کیلئے 11 نام فائنل،چوہدری نثار کو وزیر داخلہ بنانے ...
مسلم لیگ ن کی وفاقی کابینہ کیلئے 11 نام فائنل،چوہدری نثار کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے 11 ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور چوہدری نثار کو وزیر داخلہ بنانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم اسحاق ڈار، پرویز رشید، چوہدری نثار، خواجہ آصف، سعد رفیق،احسن اقبال، خرم دستگیر، ایاز صادق، عبدالقادر بلوچ، سائرہ افضل تارڑ، پیر صدر الدین راشدی نواز شریف کی وفاقی کابینہ میں وزراءکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کیلئے شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق اور برجیس طاہر کے ناموں پر غورکیا جا رہا ہے تاہم سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔