ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے موزوں امیدوار ہیں: بی این اے کا نواز شریف کو پیغام

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے موزوں امیدوار ہیں: بی این اے کا ...
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے موزوں امیدوار ہیں: بی این اے کا نواز شریف کو پیغام

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے موزوں امیدوار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی نے میاں نواز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے موزوں امیدوار ہیں، امید ہے نواز شریف نہیں ہی وزیراعلیٰ بنائیں گے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بی این پی چاہتی ہے کہ بلوچ سرداروں سے جان چھوٹ جائے، بی این پی ثناءاللہ زہری اور چنگیز خان کا انتخاب تسلیم کرے گی جبکہ وفاق میں مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کی جائے گی۔

مزید : کوئٹہ