سندھ میں پانچ سال کرپشن اور کمیشن کے علاوہ کوئی کام نہیں: ارباب غلام رحیم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں پانچ سال کرپشن اور کمیشن کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، میٹرو بس کیسے چلے گی۔ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے مسلم لیگ کے رہنماءاور پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ میاں نواز شریف کو تھر کے دورے کی دعوت دوں گا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ میٹرو بس کیسے چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایران اور سعودی عرب سے زائد کوئلے کے ذخائر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت امن و امان کے سلسلے میں سندھ حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھے۔