مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں پر نو خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں پر 9 خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے جس کے باعث یہ خواتین کل قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کے باعث نوٹیفکیشن روکا گیا ہے، اس سے پہلے شیڈول میں سکروٹنی کے خلاف اپیل کی مدت شامل نہیں تھی۔