حکومت سازی پر مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: مولانا فضل الرحمان

حکومت سازی پر مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: مولانا فضل الرحمان
حکومت سازی پر مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سازی پر مسلم لیگ ن ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، واقعات بتا رے ہیں کہ حالات گھمبیر ہیں۔ جے یو آئی (ف) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بے شمار چیلنجز موجود ہیں، کوئی ایک جماعت مسائل حل نہیں کر سکتی، سب کو مل کر چلنا ہو گا، نئی حکومت نے پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سے نمٹنے کیلئے قومی قیادت ناگزیر ہے، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد