ملک بھر میں 10 جون تک عام پاسپورٹ کی تیاری پر پابندی

ملک بھر میں 10 جون تک عام پاسپورٹ کی تیاری پر پابندی
ملک بھر میں 10 جون تک عام پاسپورٹ کی تیاری پر پابندی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 جون تک عام پاسپورٹ کی تیاری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ حاجیوں کے پاسپورٹ کی تیاری کے باعث کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں موجود تمام دفاتر میں عام پاسپورٹ بنوانے کا عمل معطل رہے گا تاہم دفاتر میں تیار پاسپورٹ کی عوام کو فراہمی کا کام جاری رہے گا۔

مزید : اسلام آباد