وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف کا اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف کا اٹھا لیا
 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف کا اٹھا لیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف کا اٹھا لیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک 84ووٹ حاصل کر کے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمن نے 37 ووٹ حاصل کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

مزید :

پشاور -