ڈرون حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے:نواز شریف،ڈرون حملےدرست ہیں:امریکہ

ڈرون حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے:نواز شریف،ڈرون حملےدرست ہیں:امریکہ
 ڈرون حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے:نواز شریف،ڈرون حملےدرست ہیں:امریکہ

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ اوبامہ کی تقریر کے فوری بعدپاکستان پر ڈرون حملہ افسوسناک ہے ۔ پاکستان پر ہو نیوالے ڈرون حملوںپر سخت تشویش اور عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا ڈرون حملہ نہ صرف پاکستان خودمختار ی بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور منشورکی بھی خلاف وزی ہے ۔ میاں نواز شریف کے ایک قریبی ساتھی نے امریکی ناظم الامورکو ڈرون حملوں پر تشویش سے آگا ہ کردیا ہے ۔نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان یکطرفہ اقدامات کی بجائے با معنی تعاون اور مشاورت قائم ہو نا چا ہئے۔۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے درست ہیں اور ڈرون حملوں میں دہشت گردوں کو مارا جا رہا ہے ، ان کا کہناتھا کہ امریکہ طالبان القائدہ کے خالف لڑ رہا ہے جبکہ ڈرون حملوں القائدہ کے کئی رہنما اور خودکش حملہ آورمارے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -