تحریک انصاف کا ڈرون حملوں پر قرار داد لانے کا اعلان

تحریک انصاف کا ڈرون حملوں پر قرار داد لانے کا اعلان
تحریک انصاف کا ڈرون حملوں پر قرار داد لانے کا اعلان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کیخلاف قرار داد لانے کا اعلان کر دیا ہے ۔تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ان کی اتحادی حکومت کوشک ہوا کہ نیٹو سپلائی میں اسلحہ جا رہاہے تو اس کوروکنے کا حق رکھتے ہیں۔نئی حکومت بننے پر امریکہ نے حملہ کرکے اتحادی نہیں بلکہ دشمن ہونے کا سگنل دیا ہے ۔ جیو نیو ز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ڈرون حملوں کیخلاف وفاقی حکومت نے کچھ نہ کیا تو ہم قومی اسمبلی میں قرارداد لائیںگے جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ پہلے امریکہ کوسخت پیغام دیا جائے کہ ڈرون حملے ہمارے لئے قابل قبول نہیںہیں اور اگر اس کے بعد بھی ڈرون حملہ کیا گیا کہ تو ہم حکومت سے کہیں گے کہ صلاحیت کے مطابق جوابی کارروائی کی جائے تا کہ امریکیوں کوسمجھ آجائے پاکستان ڈرون حملے قبول نہیں کر ے گا۔

مزید : قومی