ڈرون حملے ملکی سلامتی پر حملہ ہیں، ن لیگ اپنا موقف واضح کرے : رضاربانی

ڈرون حملے ملکی سلامتی پر حملہ ہیں، ن لیگ اپنا موقف واضح کرے : رضاربانی
ڈرون حملے ملکی سلامتی پر حملہ ہیں، ن لیگ اپنا موقف واضح کرے : رضاربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما سینٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری پر حملہ ہے ۔ انہوں نے مسلم لیگ ن سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈرون حملوں پر اپنا مو¿قف واضح کرے ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان کے مفادات کو امریکہ کے مفادات پر ترجیح دی اور گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق پاکستان کے مفاد میں فیصلے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت بننے نہیں دی گئی۔ملک میں توانائی بحران پہلے سے بدتر ہے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن یا گوادر پورٹ میں سے کسی منصوبے کوختم کرنے کی بات کی گئی تو پاکستان کے مفادات پر کاری ضرب پڑے گی۔رضا ربانی نے کہا کہ افسوس کامقام ہے کہ جوجماعت حکومت بنانے جارہی ہے اسکی جانب سے کبھی بھی ڈرون حملوں کیخلاف مذمت نہیں کی گئی ۔انتخابات کے بعد امریکہ اور بر طانیہ کے سفیروں کی بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے لیکن ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب وہ وائسرائے نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -