پی سی بی نے گرانٹ لوڈن کو فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا

پی سی بی نے گرانٹ لوڈن کو فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرانٹ فلاور کو بیٹنگ اور گرانٹ لوڈن کو فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا، دونوں جلد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ زمبابوے کے سابق بیٹسمین گرانٹ فلاور نے بطور بیٹنگ کوچ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔جبکہ جنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن نے بھی بطور فیلڈنگ کوچ پیشکش قبول کرکے معاہدہ قبول کر لیا ہے ، گرانٹ لوڈن بطور ٹرینر بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔قومی ٹیم کی فراغت کے دنوں میں وہ نیشنل اکیڈمی میں اپنے تجربے سے کھلاڑیوں کو مستفید کریں گے، دونوں کوچز کے ساتھ دو ،دو سالہ معاہدے کیے گئے ہیں۔ گرانٹ لوڈن بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ بطور فیلڈنگ کوچ بھی کام کر چکے ہیں۔