نجم سیٹھی کی قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات

نجم سیٹھی کی قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم میں جاری کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی سخت تربیت کو سراہا اور کہا کہ اس کیمپ کے لگنے سے کھلاڑیوں کی جہاں پر خامیاں دور ہوں گی اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو مستقبل میں اس کا بھرپور فائدہ حاصل ہوگا اور سری لنکا کے خلاف سیریزمیں وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کریں گے انہوں نے اس موقع پر تمام کھلاڑیوں سے ان کا حال پوچھا اور ان سے تربیت بارے بات چیت کی ۔