سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم انڈر14فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم انڈر14فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم بین الصوبائی انڈر14فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، فائنل میں اس کامقابلہ آج سندھ سے ہوگا،سیمی فائنل میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے گلگت بلتستان کو 4-0سے شکست دی،تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی انڈر14فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل آزادکشمیر کے شہر راولاکوٹ کے بوائز ڈگری کالج میں کھیلے گئے، پہلے سیمی فائنل میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے گلگت بلتستان کو 4-0سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی،سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھلاڑی راحیل اظہرنے آٹھویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی، 40ویں منٹ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے مہران نے خوبصورت فیلڈ کرکے اپنی ٹیم کو 2-0سے برتری دلادی، سٹرائیکر شاہد نے اپنی ٹیم کی طرف سے تیسرا گول کرکے فتح کو مزید مستحکم کردیا، چوتھا گول فارورڈ حیدر نے کیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے آزادکشمیر کو 1-0سے شکست دی، سندھ کی طرف سے دوسرے ہاف میں سٹرائیکر عاقب نے گول کیا،آزادکشمیر کے کھلاڑیوں نے دو خوبصورت کوششیں کیں مگر وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے میچ آج فائنل سے قبل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔