وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ کے کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی

وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ کے کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ( نیٹ نیوز) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پلیئرز میں نئی روح پھونک دی۔وسیم اکرم بطور بولنگ مشیر آئی پی ایل فرنچائز سے وابستہ ہیں، گزشتہ دنوں یوسف پٹھان نے اپنی تیز ترین نصف سنچری کا کریڈٹ وسیم اکرم کو دیا تھا، اب امیش یادو بھی ان کے گن گانے لگے، انھوں نے اپنی بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ سابق آل راو نڈر کو دیا ہے۔یادیو نے کہا کہ میں نے وسیم سے بہت کچھ سیکھا، کرکٹ ایک ذہنی کھیل ہے، انھوں نے مجھے مخٹلف صورتحال میں خود کو انتہائی پ±رسکون رہنے اور حریف بیٹسمین کی کمزوریوں پر نظر رکھنے کے بھی گ±ر سکھائے۔

یاد رہے کہ اس کے اس سے قبل بھی کئی بھارتی فاسٹ بولرز وسیم اکرم کے مشوروں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔