محمد طلحہ کے رن اپ اور بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی ٹریننگ سیشن

محمد طلحہ کے رن اپ اور بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی ٹریننگ سیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے فاسٹ بولر محمد طلحہ کے رن اپ اور بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے کئے خصوصی ٹریننگ سیشن منعقد کیا،،سرفراز نواز کہتے ہیں کہ محمد طلحہ کے رن اپ اور ایکشن میں جو غلطیاں تھیں انہیں درست کروا دیا ہے،،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سمر کیمپ میں آرام کا دن تھا،لیکن محمد طلحہ ہیں کہ کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں اور سابق مایہ ناز فاسٹ باو¿لر سرفراز نواز کی کیمپ میں موجودگی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیںسرفراز نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ چار پانچ روز میں تربیتی کیمپ میں شریک تمام بارہ فاسٹ باو¿لرز کو ٹپس دی ہیں کریں گے۔