پاکستانی ٹیم کا مستقل حصہ بننے کی خواہش ہے ، اسد شفیق

پاکستانی ٹیم کا مستقل حصہ بننے کی خواہش ہے ، اسد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہاہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ایسی پرفارمنس دوں کہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی مستقل ٹیم کا حصہ بنوں۔ عمر امین تربیتی کیمپ میں اپنی فٹنس اور بیٹنگ کو نکھارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جہاں شاہینوں کی اڑان مظبوط بنانے اور ان کی غلطیوں کو دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا کہ وہ جب سے کرکٹ کھیل رہے ہیں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ اب ایسی پرفارمنس دینا چاہتے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بھی بنیں۔ گذشتہ سال پی سی بی کی طرف سے کپتانی کے مضبوط امیدوار عمر امین کا کہنا ہے کہ ان کو ابھی کپتان بننے کا کوئی شوق نہیں۔ تربیتی کیمپ میں اپنی فارمنس اور فٹنس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔